اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے، کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کیمطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں، عزیزآباد، بلوچ کالونی، سوک سینٹر، بلدیہ، ریلوے کالونی، ایف بی ایریا، گارڈن، گذری، گڈاپ، گلستان جوہر، ملیر، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، گلشن معمار، ماڑی پور، لیاری کے مختلف علاقوں سمیت دیگر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں چار بار ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہے، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، تاہم لوڈشیڈنگ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

latest urdu news