اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز

اسلام آباد، نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط شامل کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جہاں وزیر خزانہ نے موجودہ صدر کو عوام دوست بجٹ کی تیاری کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

قائم مقام صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کو مہنگائی سے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

قائم مقام صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کسان دوست بجٹ لایا جائے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرے، زرعی شعبہ خاص توجہ کا حامل ہے، اقدامات ضروری ہیں۔

latest urdu news