اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ،بھارتی ٹیم میچ بھی ہاری،جرمانہ بھی پڑ گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں شکست کے بعد بھارت کے کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد، آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی بھی جرمانے سے بچ نہ سکے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ یہ جرمانہ گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شِپ کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملے گی۔ دوسری طرف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے بنائے گئے قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ 1 اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔ آئی سی سی نے بتایا کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم کی طرف سے مقررہ وقت میں 5 اوورز جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے 4 اوورز کم کرائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو 209 رنز سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا تھا۔ بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔