اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایشا کپ اور ورلڈ کپ میں پوری جان ماریں گے:امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اما م الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم انشاء اللہ ایشا کپ اور ورلڈ کپ میں جان مارے گی، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

جی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے کرکٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا ، پہلی اور نئی مینجمنٹ میں بہت فرق ہے ، براڈبرن کا طریقہ کار مختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔

بابر نمبر 1 ہے لیکن ٹیم نمبر 1 نہیں ،یہ اچھی چیز نہیں: امام الحق

کرکٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے کہا کہ قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں ، ایشین کنڈیشنز ہمارے ٹیم کو بہت سپورٹ کریں گی ، پاکستان میں 6 سے 7 ماہ گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہو رہا ہے، سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے ۔

اما م الحق کا مزید یہ کہنا تھا کہ سری لنکا سیریز ، ایشیا ء کپ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو کوچز کی طرف سے ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں ، کوچز تربیتی کیمپ میں بیٹرز کو سپن پر مختلف شاٹس کھیلنے سے متعلق ٹرینگ دے رہے ہیں ، ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا۔

مزید خبریں