اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

لندن، پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار اننگز کھیلنے والے انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ ان کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہونے والی ہے اور ان کی جگہ معین علی انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ جوز بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں دکھائی دیں گے یا نہیں تاہم توقع ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں منصوبہ بندی کے مطابق دکھائی دیں گے۔

انگلینڈ کو چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا اور دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا اور چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

latest urdu news