اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی لندن پہنچ گئے

لندن، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔

لندن پہنچنے پر ان کا استقبال پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالرحمن نے کیا، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج لندن میں پاکستان ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونیوالے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ میں عشائیے میں شریک ہونے کے بعد محسن نقوی برطانیہ کے ہوم سیکرٹری سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

محسن نقوی اٹلی کے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کریں گے محسن نقوی ویٹیکن بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024 کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والا ہے۔

latest urdu news