اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

لندن، انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم کو 178 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم محض 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے بالترتیب 47 اور 36 رنز بنائے۔

اس میچ میں کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بھی انگلش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

latest urdu news