اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور موجودہ دہائی کا بڑا دہشتگرد مارا گیا

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور موجودہ دہائی کا بڑا دہشتگرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر جہنم واصل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خطرناک ترین دشمن کی افغانستان میں پراسرار ہلاکت سامنے آگئی ہے ۔

دہشتگرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے صوبے کنٹر میں جہنم واصل ہو گیا ،ہلاک دہشتگرد پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد اور اسکی فیملی بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئی تھی، دہشتگرد ایران، ازبکستان ، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں رہا ۔

سری لنکن ٹیم پرحملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگردمارا گیا

دہشتگرد ثناء اللہ غفاری پاکستان اور دنیا بھر میں حملوں کا ماسٹر مائنڈ رہا،ذرائع کے مطابق ثناء اللہ غفاری اپریل 2020 سے اسلامک اسٹیٹ خراسان کا سرغنہ تھا اور آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ رہ چکا تھا۔

2021 میں اقوام متحدہ ، امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ثناء اللہ غفاری کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد ثناء اللہ غفاری کے سر پر10 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔