اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عادل راجہ8 گھنٹے تفتیش کے بعد رہا

لندن پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور یو ٹیوبر عادل راجہ کو کئی گھنٹے کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔

عادل راجہ کے وکیل مہتاب عزیز نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یوٹیوبر عادل راجہ کو پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کر دیا ہے، عادل راجہ کو پولیس نے تقریباً 8 گھنٹے حراست میں رکھا۔

یوٹیوبرعادل راجہ لندن سے گرفتار

وکیل مہتاب عزیز کا کہنا تھا کہ عادل راجہ نے پیر کو اپنا یوٹیوب چینل بند کرنے پر بات کی تھی، منگل کو عادل راجہ کی گرفتاری کے بعد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، عادل راجہ اور ان کی فیملی کے ارکان کے فون بھی فی الحال بند ہیں۔

وکیل مہتاب عزیز کا مزید کہنا تھا خیال ہے کہ عادل راجہ کو انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا، عادل راجہ کسی غلط کام میں ملوث ہوتے تو میں خود پولیس کو رپورٹ کرتا لیکن مجھے یقین ہے کہ عادل راجہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہے۔