اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹائی ٹینک دیکھنے والی آبدوزملنےکے امکانات1فیصد سے بھی کم

سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبدوز ٹائی ٹینک جتنی گہرائی میں چلی گئی ہے تواسکے ملنے کےچانسزصرف 1 فیصدہیں۔

سمندری ماہر کی جانب سے پیشنگوئی کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ اگر لاپتہ آبدوز میں موجود سیاح زندہ رہے تو یہ ہالی ووڈ کی فلم کی طرح ہو گا۔

برطانوی چینل کے پروگرام گڈ مارننگ برطانیہ میں بات کرتے ہو ئےسمندری ماہر کا کہنا تھا کہ اگر آبدوز ٹائی ٹینک جتنی گہرائی میں چلی گئی ہے تو آبدوز کے ملنے کے امکانات صرف 1 فیصد ہیں۔

سمندری ماہر کا یہ کہنا تھا کہ لاپتہ آبدوز کی تلاش میں جاری آپریشن کے کامیابی کا مارجن بہت کمہے، لاپتہ آبدوز میں موجود 5 سیاحوںکے محفوظ پائے جانے کے ساتھ بچاؤ کا بھی 1 فیصد چانس ہے۔

ٹائی ٹینک کاملبہ دیکھنے جانے والی آبدوز لاپتا،2پاکستانی بھی موجود تھے

واضح رہے کہ اتوارکو سیاحوں کو نیو فاؤنڈ لینڈ کے سینٹ جانز کے جنوب میں ڈوبے ہوئے ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز بحراوقیانوس میں لاپتہ ہو ئی تھی، لاپتہ آبدوز کی تلاش کیلئے ایک بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن اب تک جاری ہے۔

ریسکیو مشن کی قیادت کرنے والے ریئر ایڈ مرل جان ماؤ گرنے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ٹائی ٹینک کے ملبےکو دیکھنے کا یہ آٹھ دوزہ سفر، جسکی لاگت 228000 یورو فی کس تھی،اتوار کی صبح 4 بجے شروع ہوا لیکن ٹائی ٹینک کے ملبے کے مقام تک پہنچنے میں2گھنٹے سے بھی کم وقت میں آبدوز غائب ہو گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ جہاز کو 96 گھنٹے کی ” ہنگامی صلاحیت“ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا ، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھاکہ ٹائٹن نامی آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے میں پھنسی ہو سکتی ہے۔