اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیل کا عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود فوج رفع بھیجنے کا اعلان

اسرائیل نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود فوج رفع بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اس اعلان کے بعد 10 لاکھ سے زائد بے گھر و بے سہارا فلسطینیوں کی پناہ گاہوں میں بھی نسل کشی کا خدشہ بڑھ گیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا جس میں فوجی آپریشن سے پہلے فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور امداد جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

اسرائیل کو تباہ کن بموں کی برآمد ختم کرنے سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کے اقدام کی امریکی ایوان نمائندگان کیجانب سے مذمت کی گئی ہے جبکہ اسی سلسلے میں تباہ کن بموں کی اسرایل کو برآمد جاری رکھنے کا متنازع بل منظور کرلیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ وائٹ ہاؤس کیجانب سے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

latest urdu news