اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کو امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔

بحثیت سفارت کار وہ مختلف ممالک میں مذہبی آزادی کا جائزہ لیں گے اور حکومت کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کریں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود کو جس امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کارکن بنایا گیا ہے وہ ایسی رپورٹ تیار کرتا ہے جو امریکی صدر، کانگریس اور محکمہ خارجہ کیلئے آنکھوں اور کانوں کا کام کرتی ہیں۔

پلمونولوجسٹ ڈاکٹر آصف محمود کا تعلق کھاریاں سے ہے اور طویل عرصے سے وہ کیلیوفورنیا کے رہائشی ہیں جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر وہ کیلیوفورنیا سے کانگریس کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں، اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

ڈاکٹر آصف محمود امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، ڈاکٹر آصف محمود سے پہلے خضر خان بھی اس کمیشن کے رکن رہے ہیں۔

latest urdu news