اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فلسطینیوں کو امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کو امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے رفح کو خوراک کی فراہمی روک دی ہے، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کے ایمرجنسی دروازے پر بھی فائرنگ کی اور اسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکلنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ آٹھ ماہ سے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن وہ اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے اب نیتن یاہو حکومت کی عسکری حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اسرائیل غزہ کی پٹی میں شہریوں پر حملوں پر بھی بین الاقوامی دباؤ کا شکار ہے، غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 35 ہزار 400 افراد ہلاک اور 79000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق رفح سے بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 8 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

latest urdu news