اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عالمی عدالت کے فیصلے نہیں مانتے، امریکہ

واشنگٹن، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری طلب کیے گئے ہیں، یہ بات واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی مطابقت نہیں ہے۔

صدر جوبائیڈن نے حماس پر ابتدائی طور پر اسرائیل میں دراندازی اور حملہ کرنے کا الزام لگایا جس پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی، حماس خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کو اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنماؤں یحییٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ اور محمد ڈیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی یہ درخواست اسرائیل پہلے ہی مسترد کر چکا ہے جب کہ امریکا سمیت اس کے اتحادیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news