اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مردہ قرار دیا جانے والا اسرائیلی کمانڈر حماس میں قید

غزہ، اسرائیل کیجانب سے مردہ قرار دیے جانے والے کمانڈر کو حماس نے قیدی بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری یونٹ عزالدین القسام نے اسرائیلی کمانڈر اسف حمیمی کو پکڑنے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جا رہا ہے، اسرائیلی کمانڈر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی کمانڈر کی ایک ویڈیو کے ساتھ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اپنے کمانڈر کی موت کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کیجانب سے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

latest urdu news