اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

افغانستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد قتل

افغان صوبے بامیان میں دہشت گردوں نے 3 ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، او آئی سی کی جانب سے حادثے کی شدید مذمت کی گئی۔

اسلامک اسٹیٹ آف خراسان نے افغان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں کے خلاف حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

او آئی سی نے تمام ذمہ داروں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر تحقیقات مکمل کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کے افغانستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

دوسری جانب ایران نے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 29 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

پاکستان نے ایک بار پھر طالبان سے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news