اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریسٹورنٹ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی

اسپین میں ریسٹورنٹ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

اسپین کے جزیرے میلورکا پر ساحل سمندر پر واقع ایک ریسٹورنٹ گرنے سے چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

ہسپانوی حکام نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حکام فوری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے لیکن فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ عمارت میں زیادہ بھیڑ ہونا ایک بنیادی وجہ ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پلایا ڈی پالما کے علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت گر گئی اور مرنے والوں میں 20 اور 30 سال کی دو جرمن خواتین، ایک 44 سالہ سینیگالی مرد اور ایک 23 سالہ ہسپانوی خاتون شامل ہیں کہ جو ہوٹل میں کام کرتیں تھیں۔

پالما کے ڈپٹی میئر جاوی بونٹ نے کہا کہ دونوں جرمن چھٹی پر تھے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیگالی شخص برسوں سے اس جزیرے پر مقیم تھا۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ 9افراد زخمی ہیں، انہیں بحیرہ روم کے جزیرے کے دارالحکومت پالما ڈی میلورکا کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news