اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزٹ ویزہ پر حج کرنے کی اجازت نہیں ہے، سعودی عرب

مکہ، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے وزیٹر ویزے پر مکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی وزٹ ویزا کے حامل افراد کو مکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف حج ویزا رکھنے والے ہی مکہ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق حج سیزن کی وجہ سے 23 مئی سے 21 جون تک مکہ مکرمہ جانے پر پابندی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطاق جن لوگوں کے پاس مکہ کا وزٹ ویزہ ہے وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں، وزٹ ویزہ پرحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیٹر ویزے پر آنے والے زائرین کو اس عرصے کے دوران مکہ جانے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ سعودی عرب کے قواعد و ضوابط کے مطابق جرمانے سے بچ سکیں۔

latest urdu news