اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مداح نے میڈونا کے 18 ٹیٹوز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

کنساس، ایک امریکی پاپ میوزک کے دلدادہ نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ میڈونا کے اعزاز میں اپنے جسم پر 18 ٹیٹو بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست کنساس کے شہر ٹوپیکا سے تعلق رکھنے والی ٹیرا بیری نے برطانوی نکی پیٹرسن سے خواتین کے زمرے میں ایک خاتون موسیقار کے ذریعہ سب سے زیادہ جسم پر ٹیٹو بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ جیتا، نِکی نے جسم پر مشہور ریپر امینیم کے 15 ٹیٹو بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ٹیرا بیری نے کہا کہ اس نے میڈونا کا پہلا ٹیٹو 2016 میں اس وقت بنوایا جب یہ معلوم ہوا کہ گلوکارہ ایک میوزک ویڈیو کے لیے ٹیٹو والے مداح کی تلاش کر رہی ہے، تاہم اس کا ٹیٹو وقت پر مکمل نہیں ہو سکا۔

ٹیرا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ زیادہ تر ٹیٹو صرف چھ ماہ میں مکمل ہو گئے تھے، جب اسے ایمینیم کے 15 ٹیٹو کے ریکارڈ کے بارے میں معلوم ہوا تو اس کے جسم پر میڈونا کے دو ٹیٹو تھے۔

latest urdu news