اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسپین کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہم سرکاری طور پر فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرتے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین نے ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مل کر گزشتہ ہفتے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اسے ابھی بھی پارلیمنٹ سے منظور ہونا باقی تھا۔

اسپین نے فلسطین کو ایک علیحدہ اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جیسا کہ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے میڈیا کو انٹرویو میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف تاریخی انصاف کا معاملہ ہے بلکہ اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب سے یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کا واحد راستہ اسرائیلی ریاست کے برابر ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یاد رہے کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

latest urdu news