پنجاب بھر میں میٹرک نتائج کا اعلان ، طالبات نے میدان مار لیا

گجرات: پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا راولپنڈی بورڈمیں لڑکیوں نے میدان مار لیا امبرلیاقت1082نمبرزکیساتھ پہلی پوزیشن پررہیں، مریم خالدنے1079 نمبرزلےکردوسری ،عبیرہ اسلم نے1077 نمبرزلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 1 لاکھ 22 ہزار 515 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،94 ہزار 402 طلباوطالبات کامیاب،26 ہزار 888 فیل ہوئے،کامیابی کا تناسب 77.72 فیصد رہا۔ملتان بورڈمیں وجیہہ یونس نے 1091 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،کشف ایمان اورمحمد فہد نے 1089 نمبرلے کردوسری پوزیشن لی جبکہ فاطمہ منیر نے 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 1لاکھ 796 طلبا و طالبات نے شرکت کی ،کامیابی کا تناسب 81.68 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ بورڈ میں بھی طالبات چھائی رہیں۔رداعامر،مریم امتیاز نے 1085 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن ناصر محمود نے 1083نمبر زلیکر حاصل کی،ایمن ہمایوں ،ایمن سلیم،ثنااللہ نے 1081 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، 2لاکھ10ہزار651طلباوطالبات میں سے1لاکھ49ہزار 405کامیاب ہوئے۔بہاولپورمیں میٹرک نتائج میں مریم عبدالجبار ، رحیمہ مظہر اور محمد عمر نے 1081 نمبر لیکر پہلی،فتین خان لودھی، حمسہ مظہر اورفضافاطمہ نے 1079 نمبر لیکر دوسری جبکہ مہتاب افضل، آمنہ آصف نے 1078 نمبرزلیکرمشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،میٹرک امتحان میں کل 74521 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 57310 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 76 اعشاریہ 90 فی صد رہا۔ فیصل آباد بورڈ میں لڑکیوں نے لڑکوں کوپیچھے چھوڑدیا،مجموعی طورپرپہلی 3 پوزیشنزلڑکیوں نے حاصل کیں جبکہ جنرل گروپ میں پوزیشن ہولڈرز میں ڈرائیور کا بیٹا بھی شامل ہے ،محمد زید نے جنرل گروپ بوائز میں 975 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، محمد زید کے والد کئی سال سے ایک فیملی کے کار ڈرائیور ہیں اس موقع پر محمد زیدکا کہناتھا مجھے اپنے والد پر فخر ہے جنھوں نے دن رات ایک کر کے تعلیم کا موقع دیا ۔ میرپور آزادکشمیربورڈ میں زریاب منورنے 1082 نمبرلیکر پہلی ،حسنی فاطمہ نے 1081 نمبرکے ساتھ دوسری،خدیجہ عنصر نے1077 نمبر کےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،بورڈ کا مجموعی طور پر رزلٹ 70فیصدرہا،ریگولر طلباکارزلٹ 84 فیصد اور پرائیویٹ کا 39 فیصد رہا۔