فریضہ حج کیلئے 104 سالہ خاتون جدہ پہنچ گئیں۔۔۔جان کر آپ بھی داد دینگے

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر ترین خاتون سعودی عرب پہنچ گئیں،سعودی سرکاری خبر رساں کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والی خاتون کا نام ماریہ مرگینی محمد ہے،مذکورہ خاتون کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی ، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین ، انڈونیشی حج مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجودتھے،انڈونیشی عازمہ حج ماریا مرگینی محمد نے حجاز مقدس پہنچنے کے بعد حکام کی جانب سے عازمین حج کی آسانی کے لیے کیے جانے والے تیز ترین اقدامات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا،انڈونیشی خاتون اور ان کے ہمراہ آنے والے گروپ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا فرمائی کہ حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں مملکت سعودی عرب کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور حجاج کی خدمت میں شریک ہر فرد کو اس کی انتھک کوششوں کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔