سی پیک منصوبہ۔۔۔چین کے اعلان پرپاکستان حیران و پریشان

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جا سکتا ہے سی پیک کے تمام شرکا جیت کے حامل ہونگے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاکہ سی پیک کو چین کے بیرون ممالک تعاون کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے، چین اس روڈ کو پرامن ترقی و خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہےہم ایک نئی طرزکے بین الاقوامی تعلقات متعارف کرا رہے ہیں ان تعلقات میں فریقین کے لیے صرف ون ون کی صورتحال ہو گی، انہوںنے کہاکہ ہم اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں،ہم امن، تعاون، انصاف اور کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارا بیرون ملک تعاون سرد جنگ کے ڈاکٹرائن اور تصادم کو مسترد کرتا ہے،چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جا سکتا ہے سی پیک کے تمام شرکا جیت کے حامل ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی سرمایہ کاری بینک کے لئے پڑوسی ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم ٹکراؤکی بجائے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا اور برما کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں ہم بنگلہ دیش، بھارت اور برما کے ساتھ اقتصادی راہداری پر کام کریں گے، ایک سڑک ایک راستہ سرد جنگ کی پالیسیوں کی مکمل نفی کرتا ہے۔