اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایم کیوایم لندن کیلئے بُری خبرآگئی

کراچی(نیوزالرٹ)ابراہیم حیدری کے علاقے میں کار سے لاش ملی ہے جس کی شناخت ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق ریڑھی گوٹھ کے قریب واقع الیاس گوٹھ کےقریب گاڑی میں لاش پڑی ہوئی تھی جسے دیکھ کر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کردیا ، جیب سے ملنے والےشناختی کارڈ سےلاش کی شناخت ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن ظفر حارث گزشتہ روز سے لاپتہ تھے،جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا،واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی قائد کی نفرت انگیز تقریر کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسن ظفر عارف منظر عام پر ایم کیو ایم لندن کے رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے تاہم انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا ڈاکٹر حسن ظفر عارف بانی متحدہ کے استاد بھی تھے۔