امریکا:برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، تین افراد ہلاک

واشنگٹں: امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، ہزاروں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی، جنوب مشرقی ریاستوں میں نظام زندگی ٹھپ ہو گیا۔ اٹھارہ انچ تک برف پڑنے کے بعد شمالی کیرولائنا میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ٹریفک کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔جارجیا اور ورجینیا سمیت امریکا کی پانچ ریاستوں میں لاکھوں لوگوں تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے، سڑکوں پر برف پڑنے کی وجہ سے انتظامیہ نے شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔