گتے کے ٹریفک پولیس اہلکار ’’قانون کے رکھوالے‘‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کیلئے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کر دئیے۔ اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کیلئے انوکھا اقدام اُٹھایا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی کھڑے کر دئیے گئے جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔ کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہلکار سمجھ کر کار کی رفتار کم کر لیتے ہیں یعنی گتے کے پولیس اہلکار اصل میں قانون کے رکھوالے بن گئے ہیں۔اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو تیز رفتاری سے روکنے کیلئے گتے سے بنے ’’ٹریفک پولیس اہل کار‘‘ مرکزی شاہراہوں پر نصب کئے گئے ہیں۔