اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کے والد نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی :عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے باپ نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ سے زمان پارک تک کی جائیداد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی ، ان کی نیازی سروس بھی کرپشن کی کمائی میں ڈوبی ہوئی ہے ، عابد شیر علی نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان کے والد کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے نکالا گیا ، کیونکہ عمران خان اور ان کے والد دونوں قومی دولت لوٹ رہے ہیں ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا وکیل بابر اعوان ایک فراڈیا انسان ہے ، عمران خان کی اصل خواہش دراصل ملک میں انتشار پھیلانا ہے اسی لئے وہ اپنے بچوں کو اس ملک میں واپس نہیں لانا چاہتے ، عمران خان نے تو اپنی بیٹی کی ولدیت قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا حالانکہ دنیا بھر کے میڈیا پر اس کی اصلیت ثابت ہوچکی تھی ۔