اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکمران دھمکیاں دینے کی بجائےعدالت میں ثبوت پیش کریں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ،وزیر اعظم جذباتی ہونے کی بجائے ثبوت پیش کریں ۔سپریم کورٹ میں جو بھی فیصلہ ہو گا پاکستان اور قوم کا مستقبل اس سے وابستہ ہو گا ۔ ”آج ایسا فیصلہ ہو پاکستان کرپشن سے پاک ہو جائے “۔ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو ں ۔”ہمیں چاہتے ہیں پاناما کیس کا فیصلہ ایسا ہو جس کے نتیجے میں پاکستان کرپشن سے پاک ہو جائے “۔مولانا سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اب وہ واحد ملک ہے جس میں حکمران اپنے آپ کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کی بجائے اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کی بجائے کاغذات سپریم کورٹ میں پیش کریں ۔ احتساب کے نعروں سے وزیر اعظم جزباتی ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا جس پر پہلے حکمران جماعت نے خوش آمدید کہا اور مٹھائیاں بانٹیں اور پھر اس کے خلاف پراپیگنڈہ کیا ۔شاہی خاندان کا خیال تھا جے آئی ٹی انکے محل میں ہی عدالت لگائے گی ۔