خورشیدشاہ نےسائیکل پرپارلیمنٹ جانے کافیصلہ کیوں کیا۔۔۔تفصیل جان کر حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(شیرازنظامی)پی اے سی میں بھی پیٹرول بحران کا تذکرہ ،اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا مسئلہ چل رہا ہے، عوام گدھا گاڑیوں اور سائیکل پر گزارہ کریں ، پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی ہے، اسلام آباد میں گدھا گاڑی میسر نہیںاس لئے لوگوں کو مشورہ ہے کہ موٹر سائیکل یاسائیکل کا بندوبست کر لیں، پیٹرول نہ ملا تو کل پارلیمنٹ سائیکل پر آئوں گا، یہ مسئلہ آج حل ہوناچاہئے اس سلسلے میں سیکرٹری پٹرولیم پر بات کی ہےکیا اب ہم موٹر سائیکل پر گھومیں،ان خیالات کااظہارسیدخورشید شاہ نےپارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سید خورشید شاہ نے عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوعمران خان سپریم کورٹ کوڈکٹیٹ نہ کریں کیونکہ کسی فرد کو اختیار نہیں کہ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کرےاگر سپریم کورٹ ایک شخص کو نا اہل قرار دے اور دوسرے کو نا اہل قرار نہ دے تو یہ بھی درست نہیں ،سپریم کورٹ ملک کا اعلیٰ اور بااختیار ادارہ ہےاس لئے سپریم کورٹ کے لیے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔