اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جیپ برساتی نالے میں گرنے سے ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

کوٹلی(نیوزالرٹ)آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر کے علاقے متھرانی دھموئی میں مسافر جیپ برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسحاق اپنی فیملی کے ہمراہ جیپ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ کوٹلی کے علاقے متھرانی دھموئی کے قریب ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو کر مسافر نالے میں جا گری، نالے میں بہاؤ تیز ہونے کے باعث جیپ پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے،مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے اہلکار اور مقامی افراد نے بہہ جانے والے افراد کو بچانے کی کوشش کی تاہم تمام افراد پانی کی تیز موجوں کی نذر ہو گئے اور ان کی لاشیں برساتی نالے سے نکال لی گئی ہیں۔