اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اے ٹی ایم مشینوں میں پھٹےپرانےنوٹ رکھنےپربنک کو1لاکھ روپےجرمانہ ہوگا

کراچی(نیوزالرٹ)بینکوں میں سیکیورٹی اور کیش ہنڈلنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی خاطر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے لئے طریقہ کار وضع کر دیا ہے، اپنے ایک اعلامیہ میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینک کم از کم تین ماہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا ڈیٹا رکھنے کے پابند ہیں، اگر کسی بھی بینک سے تین ماہ سے کم ریکارڈنگ ملی تو یومیہ 10 ہزار روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے لئے علاوہ بینک آنے والوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، ریکارڈ کے حوالے سے غفلت برتنے والی برانچوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کے لئے تمام بینکوں کو اپنے اے ٹی ایم مشینوں میں صاف نوٹ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے، پرانے اور خراب نوٹ رکھنے کی صورت میں بینک پر 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری جانب عید اور دیگر تہوار پر بینکوں کو اپنے کیش کاونٹرز پر نئے نوٹ رکھنا لازمی ہو گا، بصورت دیگر 10 ہزار جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔