منڈی بہاؤالدین۔کچرے کے ڈھیرپرلگی آگ سے گتے کی دکان بھی راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل

منڈی بہاؤالدین(طلعت محمود)گوشت مارکیٹ کے قریب دوکان میں آگ بھڑک اٹھی،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی سبزی منڈی سے ملحقہ گوشت مارکیٹ میں پڑے کچرے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود گتے کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کی بروقت اور تیز رفتار کوششوں سے آگ پر فوری قابو پا لیا گیا جس کے باعث دیگر گودام نقصان سے بچ گئے۔