تانیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم خان نوحانی کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا

کراچی:سیہون سے بھاگنے والا وڈیرا آخرکار شکنجے میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہون میں انیس سالہ تانیہ خاصخیلی کو شادی سے انکار پر قتل کرنے والے خان نوحانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آئی جی سندھ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم بلوچستان کےعلاقے دریجی میں سیاسی شخصیت کی پناہ میں تھا۔ خان نوحانی کو جان سے نہ مارنے کی یقین دہانی پر پولیس کے حوالے کیا گیا