اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رمضان المبارک اسلامی بھائی چارہ کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا عظیم مہینہ ہے۔ چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ اﷲ کا مہمان مہینہ امت مسلمہ سے صبر واستقامت ‘ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے ‘ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کیساتھ استقبال کرے ‘اﷲ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اسلامی بھائی چارہ کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا عظیم مہینہ ہے ۔ یہی ماہ مقدس ہی جو امت مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کی ایک لڑی میں پرو دیتا ہے ۔ رمضان المبارک کی ایک فضیلت اس میں قرآن پاک کا نزول ہے جبکہ اسلامیان پاکستان کے نزدیک اس ماہ مقدس کی اہمیت اس لئے بھی دوچند ہے کہ پاکستان کو اس ماہ مقدس میں آزادی ملی قوم پاکستان کی سلامتی ‘خوشحالی کیلئے دعا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار ‘تاجر اس ماہ مقدس میں ناجائز منافع خوری ترک کر کے اﷲ کی رحمت اور اس مہینے کی برکتوں کے حقدار بنیں ۔رمضان عبادات اور نیکیوں کا موسم بہار ہے ‘سال بھر کی عبادات کی تربیت کیلئے اﷲ تعالی نے ماہ رمضان کا بندوبست کیا ہے ایک بار پھر رضان کا زندگیوں میں آنا مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے ۔ اﷲ تعالی نے ماہ صیام کے ذریعے مومن کیلئے مغفرت کا سنہرا چانس فراہم کیا ہے ۔