اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بیگووالہ۔دھندکے باعث بجلی کی لاکھوں روپے مالیت کی تارکھمبوں سے غائب

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈھلو)چورمچائےشور، تربیت یافتہ چوروں کابیگووالہ میں انوکھا کارنامہ، واپڈاکی لاکھوں روپے مالیت کی نئی بچھائی گئی تارکھمبوں سے ہی غائب کردیں، عوامی حلقوں کاکہناہےکہ گیپکوعملہ میں موجودکالی بھیڑوں نے ہی تاریں اتارکرچوری کاشورمچادیاہے،گیپکو نیو بیگووالہ فیڈر جوگزشتہ 3 سال مکمل ہی نہیں ہورہااب رہی سہی کسر کالے چوروں نے نکال دی ہے لاکھوں روپے مالیت کی تاریں چرالی گئیں،تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں نواں بیگووالہ ،کاکے والی اور اڈا بیگووالہ پر مشتمل دیہات کو علیحدہ فیڈر بنانے کے لئے نئی بچھائی گئی 11 ہزار کے وی کی لاکھوں روپے مالیت کی تاریں پنجاب کالج سے کاکے والی اور ڈیرہ چوہدری امجد سے رحمان ٹائون تک رات کے اندھیرے اور شدید دھند کے باعث نا معلوم چور چرا کرکے لے گئے اور سیڑھیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے چئیرمین پریس کلب سمبڑیال ذیشان اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ اس فیڈر کا 95فیصدکام مکمل ہو چکا تھا صرف ایک پینل لگا کر چالو ہو جانا تھا مگر ٹیکنیکل چیف کی غلط پالیسی کی وجہ سے تمام تاریں چوری ہوگئی ہیں لہٰذا اعلی حکام اس معاملہ پر نوٹس لیں اور چیف ٹیکنیکل انجینئرسمیت دیگر ذمہ داران کو فوری معطل کرکے شاملِ تفتیش کیا جائے۔