اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سمبڑیال:بدنام ِ زمانہ ڈاکو رانی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

سیالکوٹ (ظہیر الدین بابر ڈھلو ) سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن میں ایک گھر کا صفایا کرتے بد نام زمانہ ڈاکو رانی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔تفصیلات کیمطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن میں تسلیم عرف سیموں چورنی الیاس ڈھلوں کے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گئی اور گھر والے اوپروالی منزل پرتھےکہ ڈاکو رانی نے نیچے والی منزل سےایک کمرے کی سیف الماری کا صفایا کرنا شروع کر دیا جب زیورات اور لیپ ٹاپ وغیرہ لیکر بھاگنے لگی تو گھر والوں کو شک گزرنے پر وہ نیچے آئے اور ڈاکورانی کوپکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے. ڈاکو رانی کا تعلق ساہووالہ سے ہے .