فیض آباد دھرنا ،مظاہرین کے خلاف آپریشن کل(ہفتہ) کی صبح ہوگا،تمام تیاریاں مکمل

اسلام آباد( آن لائن)فیض آباد میں جاری دھرنے کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے کل صبح(ہفتہ)کو باقاعدہ آپریشن کیا جائے گا،جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لئی گئی ۔نجی چینل ”دنیا نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ دھرنا قائدین کا اگر رات گئے تک فیصلہ تبدیل نہ ہواتوہفتے کی صبح آپریشن ہوگا،جس میں اسلام آباد،پنجاب پولیس،ایف سی اوررینجرزاہلکارحصہ لیں گے جن کی ممکنہ تعداد 8ہزار500 ہے،جبکہ تمام نفری آتشیں اسلحہ کے بغیر ہوگی۔رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ا نتظامیہ اور پولیس کو گرین سگنل دے دیاہے ، جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے،ممکنہ طور پرفیض آباد کے چاروں اطراف سے شیلنگ اورواٹرکینن کااستعمال کیاجائےگا،جبکہ دھرنے کے شرکاکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز کا کہناہے کہ ممکنہ آپریشن کیلئے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں اور اضافی بیڈ بھی لگا دیئے گئےہیں۔