سعودی عرب میں حادثہ،منڈی بہاؤالدین کے3 نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد)منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 5نوجوانوں کی کارسعودی عرب میں طائف کے مقام پرگہری کھائی میں گرنے سے 3نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگئے، حادثے کاشکارافراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹلی افغاناں مونگ اور کالووالی سےہے، پانچوں دوست روزگارکے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھےکالووالی کارہائشی فیاض ایک روز قبل ہی سعودی عرب پہنچاتھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیاموت کی اطلاع ملتے ہیں گھروں میں کہرام مچ گیا،اطلاعات کے مطابق مدثراپنے دوست کے ہمراہ فیاض کو ائرپورٹ سے لیکر کر رہائش گاہ پرجارہاتھاکہ تبوک کے قریب حادثہ پیش آگیا،پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیااورقانونی کارروائی شروع کردی۔

News alert . 26/12/17 Mandi Bahauddin

منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 5نوجوانوں کا سعودی عرب میںایکسیڈنٹ، 3نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگئے۔آخری ویڈیو بھی سامنے آ گئی

Posted by News Alert on Dienstag, 26. Dezember 2017