اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شادی میں ڈالر،ریال اور موبائل لٹانے والےخودکیاکام کرتے ہیں

بہاولپور(نیوزالرٹ)خانپور میں بارات کے دوران پانی کی طرح دولت بہانے کی خبر میڈیا پر چلی تو ہر پاکستانی حیران پریشان رہ گیا لیکن اب ایک ایسا انکشاف ہوا ہے کہ جان کر ہر کوئی ہکا بکا ضرور رہ جائے گا،باراتوں میں پیسے تو لٹائے ہی جاتے ہیں مگر خان پور کے دولہا کی بارات میں ڈالر اور ریال لٹائے گئے اور باراتیوں میں موبائل فون بھی بانٹے گئے لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ یہ کوئی رئیس زادے نہیں بلکہ پرچون اور بعض دیگر دکانیں چلانے کا کاروبار کرتے ہیں، دریا دلی کا مظاہرہ کرنے والے دولہا ارشد کا تعلق قریشی خاندان سے ہے اور ارشد کے چچا اشفاق قریشی کا کہنا ہے کہ باراتوں میں پیسہ لٹانا قریشیوں کی پرانی روایت ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جو ہمارا مزدور طبقہ تھا وہ 10 سے 20 نوٹ اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 40 نوٹ پھینک دیتا تھا لیکن ہمارے خاندان کے 50 سے 100 بندے ہیں نوٹوں کی ایک ایک گڈی بھی پھینکیں تو لوگوں نظر آ جاتی ہے “ ،نجی ٹی وی کے مطابق قریشی خاندان پرچون کی دکان اورپرانی و نئی بوریاں سینے اور بیچنے کا کاروبار کرتا ہے دولہا کے بھائی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اسکا کہنا تھا ”گولی ٹافی کی دکان ہے اور شادی کے دوران 40 سے 50 ڈالر پھینکے“ یہ خبر جیسےہی میڈیا کی زینت بنی تو حکومت نے بھی نوٹس لے لیا اور ایف بی آر نے بے انتہاءدولت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حکومت کیلئے پوری ’سلامی‘ حاصل کرنے کیلئے کام جاری ہے،ذرائع کے مطابق بارات میں ایک ڈالر کے پانچ سو اور ایک ریال والے پانچ سو نوٹ پھینکے گئے جبکہ دو ہزار روپے والے بیس عدد ڈبہ پیک موبائل فون بھی لٹائے گئے۔