مریدین قبر کھود کراپنے روحانی پیشوا کا جسد خاکی لے گئے

سیالکوٹ ( ظہیر الدین بابر ڈھلو ) تھانہ صدر کے علاقہ کشنہ والی میں رات کے اندھیرے میں مریدین قبر کھود کراپنے روحانی پیشوا کا جسد خاکی لے گئے
تفصیلات کےمطابق روخانی پیشواہ بابا بشیر احمد چشتی ایک سال قبل اس وقت انتقال کر گئے جب وہ اپنی حقیقی بیٹی ممتاز بی بی زوجہ محمد اعظم.کو ملنے اس کے گھر ڈسکہ گئے ھوئے تھے .بابا جی کو انکی وصیت کے مطابق انکے مرشد صوفی رحمت علی جمال چشتی صاحب کے مزار واقعہ کشنہ والی میں دفن کر دیاگیا بعد ازاں فریقین ممتاز بی بی اور محمد اسلام کے درمیان بابا جی کاجسد خاکی کسی اور جگہ پر منتقل کرنے کا تنازعہ بن گیا جس پر ممتاز بی بی نے مقامی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ھوئے فیصلہ محمد اسلام کے حق میں کردیا اور بابا جی کا جسد خاکی منتقل کرنے سے منع کر دیا تاھم کل رات کی تاریکی میں ممتاز بی بی ،عدنان اشفاق احمد عرف بودھی سکنہ لاھور ،محمد یسین بودھی سکنہ لاھور ، محمد احمد سکنہ کشنہ والی، محمد امین سکنہ کشنہ والی، پپو ملنگ وغیرہ نے قبر کھود کر تابوت توڑ کر بابا جی کا جسد خاکی نکال کر لے گئے صبح اھل علاقہ اور بابا جی کے مریدین جمع ھو گئے اور اس افسوس ناک واقعہ پر سراپا احتجاج ھیں اور قبر کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کرنے کا مطالبہ کر رھے ھیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ھے کہ ملزمان کو جلد گرفتا رکرکے انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی