اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

926,005FansLike
10,002FollowersFollow
573,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والے فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زائد فوجی ہلاک۔

الجزائر میں فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والے فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 100 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ ’الیوشن II-76‘ تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا اور اس میں 120 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ فوجی دستوں اور ساز و سامان کو لے کر بوفارک ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دہشت گردی کے پہلو سمیت دیگر وجوہات معلوم کرے گی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ریسکیو ادارے کی 14 سے زائد ایمبولینس نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا اور اب تک درجنوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ کے اطراف تمام راستوں کو پند کردیا گیا ہے۔ تاحال ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بھی ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے چار سال قبل بھی الجزائر میں فوجی حکام اور ان کے اہل خانہ کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔