اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رفح میں اسرائیلی حملوں کے بعد کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہا، مزید 37 فلسطینی شہید

رفح میں اسرائیلی فورسز کے مسلسل حملوں کے بعد کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا، ٹینکوں کے ذریعے سے رہائشی عمارتوں کیجانب پیش قدمی جاری ہے۔

رفح کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس پر بم مار کر 2 امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا، اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں سے زیادہ تر خیموں میں مقیم تھے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اسرائیل نے رفح میں اعلان کردہ سیفٹی زون میں حملے کیے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 66 فلسطینی مارے گئے ہیں۔

امدادی گروپوں نے رفح اور غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے قتل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اسرائیلی فورسز نے مصر کی سرحد سے متصل پوری غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر رفح میں اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور اس معاملے میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

latest urdu news