اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھاریاں میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹری سیل

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے کہا کہ فیکٹری میں ناقص فیول جلایا جارہا تھا جس سے فضا میں خطرناک دھواں خارج ہو رہا تھا کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی او ماحولیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی اور ناقص فیول استعمال کرنے والے انڈسٹریل یونٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز، فیکٹریز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام افراد ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور ایس او پیز کے مطابق فیول کا استعمال یقینی بنائیں۔

latest urdu news