اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

اسلام آباد، پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔

اے ٹی سی نے عثمان گل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کرلی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکلاء کیجانب سے خاور مانیکا پر تشدد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں بھی گزشتہ روز منظور ہوچکی ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں