اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات میں گرمی کی شدید لہر۔محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری۔

گجرات ( سائرہ عابش )گجرات میںآج سورج سوا نیزے پر ہے ۔دوپہر 12 بجے گجرات کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔جب کہ پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر اگلے دوروز تک برقرار رہے گی۔جبکہ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور باہر جانا ضروری ہوتو سر کو کسی گیلے کپڑے سے ڈھانپیں اس کے علاوہ چھتری لے کر گھر سے باہر جائیں۔