اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اصغرخان کیس؛ نوازشریف ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ طلب

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران متعدد سیاسی رہنماؤں کے وکلا اورجاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میاں نوازشریف کہاں ہیں، انہیں نوٹس دیا تھا وہ کیوں نہیں آئے، یہ عدالت کا حکم ہے ہرکسی کو آنا پڑے گا، میاں نوازشریف کا پتا کرکے کوئی بتائے کہ وہ کہاں ہیں، نوازشریف آکر بتائیں انہوں نے پیسے لئے ہیں یا نہیں، جس کے بعد چیف جسٹس نے فوری طورپرایک گھنٹے میں نوازشریف کو سپریم کورٹ طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت 31 فریقین کونوٹسز جاری کئے تھے۔