اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بجلی کی طویل بندش کے خلاف پی ٹی آئی کامنگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بندش کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں جب کہ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے، بجلی میں خود کفالت کے لیے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔