اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن میں حصہ لینے والے 100 سے زائد امیدوار دہری شہریت کی حامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 122امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے ۔ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 122دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست جمع کرائی ہے۔ایف آئی اے کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق ان 122 امیدوارں میں سے 60امریکی، 26امیدوار برطانوی اور24 امیدوار کینیڈین شہری ہیں۔ایف آئی اے کی فہرست کے مطابق آئر لینڈ، بیلجیم، سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، اسپین اور جنوبی افریقہ کے شہری بھی پاکستان میں انتخابات لڑنے کے امیدوار ہیں۔۔سن 2002ءُ سے 3بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے مرادعلی شاہ اور کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا کینیڈین شہری نکلے۔اس فہرست کے مطابق نادر لغاری اور فوزیہ قصوری امریکی شہری ہیں۔فہرست میں غیرملکی شہریت ترک کرنے کی درخواست دینے والے امیدواروں کو بھی غیرملکی شہری تصور کیا گیا ہے۔