چکوال این اے 65 ، چوہدری سالک حسین جیت گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر حتمی اور غیر سرکاری پہلا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا ہے، حلقہ این اے 65 چکوال کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا ہے، یہاں پر ن لیگ کے امیدوار دستبردار ہو گئے تھے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین نے 98 ہزار 364 ووٹ لیے اور کامیاب ٹھہرے، ان کے مقابلے میں تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 822 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح پہلے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حلقہ این اے 65 سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین جیت گئے