جعلی ڈگری کیس ،میئرگجرات حاجی ناصر محمود تاحیات نااہل قرار

سپریم کو رٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں میئرگجرات حاجی ناصر محمود کوتاحیات نااہل قراردے دیا
گجرات(اعجاز شاکر) عدالت عظمیٰ نے حاجی ناصر محمود کی سیاست پر فل سٹاپ لگا دیا سپریم کورٹ کے سہارے بلدیاتی الیکشن لڑ کر مئیر بننے والے حاجی ناصر محمود کو سپریم کورٹ نے ہی تا حیات نااہل قرار دے دیا حاجی ناصر محمود کو 2010 میں میاں عمران مسعود کی درخواست پر عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیتے ہوئے کیس واپس سیشن کورٹ میں بھیجا جہاں سے حاجی ناصر محمود کو تین سال کی سزا بھی سنائی اور حاجی ناصر محمود کو جیل بھیج دیا گیا حاجی ناصر محمود اکتوبر 2015 میں ایک بار پھر بلدیاتی میدان میں اترے اور گجرات شہر کی یونین کونسل تین سے ن لیگ کے ٹکٹ پر بطور چیئرمین کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے جس پر ان کے مد مقابل ق لیگ کے عمر ساجد اور پی ٹی آئی کے راجہ سکندر نے ریٹرننگ افسر کو نا اہلی کی درخواست دی لیکن ریٹرننگ افسر اور پھر مقامی عدالت نے بھی انہیں بلدیاتی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عمر ساجد نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے26اکتوبر کو حاجی ناصر محمود کو بلدیاتی الیکشن کے لئے بھی نا اہل قرار دے دیا تو حاجی ناصر محمود نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا اور حکم امتناعی کے سہارے نہ صرف الیکشن لڑا بلکہ بحیثیت چئیرمین کامیابی کے بعد میونسپل کارپوریشن گجرات کے مئیر بھی بن گئے سپریم کورٹ نے حاجی ناصر محمود کے کیس کا آج فیصلہ سناتے ہوئے تا حیات نااہل قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سٹی مئیر کے لیے سیاست کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیئے